لاہور (جیوڈیسک) بلوچستان میں حکومت سازی اور وزیراعلی کیلئے نواز شریف کی زیر صدارت نواز لیگ کا اہم اجلاس لاہور میں جاری ہے ، وزارت اعلی کے تینوں مضبوط امیدوار بھی شریک ہیں۔
نواز شریف کی زیرِ صدارت بلوچستان میں حکومت سازی کے حوالے سے اہم اجلاس چوہدری نثارِ ، خواجہ آصف ، ثنا اللہ زہری،چنگیز خان مری ، محمود خان اچکزئی شریک ہیں۔
اجلاس میں میرحاصل بزنجو،ڈاکٹر عبدالمالک ، عاصم کرد ، جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ سمیت دیگر 27 نومنتخب ارکان بھی شریک ہیں۔ اجلاس میں وزیراعلی بلوچستان کے نام کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔