کوئٹہ(جیوڈیسک)کوئٹہ عام انتخابات ہوئے دس روز بیت گئے ہیں مگر بلوچستان میں حکومت سازی میں اب تک کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی۔ صوبے میں سب سے بڑی پارٹی بن کر سامنے آنے والی مسلم لیگ ن اب تک وزیراعلی کا فیصلہ نہیں کرسکی۔
گیارہ مئی کو بلوچستان میں ہونے والے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری۔ پشتون خواملی عوامی پارٹی اور نیشنل پارٹی نے بھی مسلم لیگ ن کے ساتھ مل کربلوچستان میں حکومت بنانے کا اعلان کردیا۔
مجلس وحدت مسلمین ،مسلم لیگ ق نے صوبے میں مسلم لیگ ن اور ان کے اتحادیوں کی حکومت کی حمایت کااعلان کیاہے ۔ کئی آزاد ارکان بھی مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے ہیں۔