بلوچستان کے واحد میڈیکل کالج کی سیکورٹی برائے نام

Balochistan Medical College

Balochistan Medical College

کوئٹہ (جیوڈیسک) بروری روڈ پر واقع بولان میڈیکل کالج میں ایک ہزار سے زائد طلباء زیر تعلیم ہیں ان میں اکثریت اندورن صوبہ سے آئے ہوئے لڑکوں اور لڑکیوں کی ہے۔

بی ایم سی کالج کی حفاظت کے لئے کیمپس پیس کور کے طور پر پولیس کے 50 اہلکار تعینات ہیں جن میں ایک انسپکٹر ، 3 اے ایس آئی 10حوالدار اور 36 سپاہی شامل ہیں اس نفری کے 12 اہلکاروں کے علاوہ اکثر پولیس والے پولیو ٹیمز کے ساتھ ڈیوٹی کر رہے ہیں۔ سیکورٹی انتظامات غیر تسلی بخش ہونے کی وجہ سے طلباء عدم تحفظ کا شکار ہیں۔

بولان میڈیکل کالج میں ایک بوائز 2 گرلز اور ایک نرسنگ ہوسٹل ہے جہاں کوئی اہلکار موجود ہی نہیں جبکہ بیرون ملک سے میڈیکل کی تعیلم کے حصول کے لئے آئے ہوئے 90 طلباء کو کالج سے باہر عام آبادی میں کراِئے کے ہوسٹلز ٹھہرایا گیا ہے جہاں صرف 2 پولیس اہلکار ڈیوٹی پر تعینات ہیں۔ سیکورٹی کے ان اقدامات سے غیر ملکی طلباء مطمئن نہیں۔

کالج میں لگائے جانے والے سی سی ٹی وی کیمروں کا سسٹم بھی بند پڑا ہے۔ بی ایم سی کی عقبی دیوار اسپنی روڈ پر لگتی ہے جو کہیں سے 5 اور کہیں سے 3 فٹ اونچی ہے اور کئی جگہ سے تو ٹوٹ کا شکار ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیکورٹی انتظامات کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔