کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان کے علاقے گلستان میں سیکورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیں تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
لیویز کے مطابق ایف سی اور دیگر سیکورٹی فورسز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے گلستان کے علاقے دولنگی میں خفیہ اطلاع پر ایک مکان پر چھاپہ مارا جہاں سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ قبضے میں لئے جانے والے گولہ بارود میں 300 کے جی بارود ، 10 لاکٹ لانچر ، 13 دستی بم اوردو دیگر بم شامل ہیں۔
گھر سے ملزمان کے زیر استعمال گاڑی بھی قبضے میں لی گئی۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے جبکہ مالک مکان سے بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔