بلوچستان میں ملٹری آپریشن نہیں ہو رہا، فوج امدادی کام کر رہی ہے، آئی ایس پی آر

ISPR

ISPR

راولپنڈی (جیوڈیسک) پاک فوج کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ بلوچستان کے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں ملٹری آپریشن نہیں کیا جا رہا، فوج ریلیف کے کاموں کیلئے علاقے میں موجود ہے۔

راولپنڈی سے جاری بیان میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ آوراں اور مشکے میں سیکیورٹی فورسز صرف ریلیف آپریشن کر رہی ہیں، شدت پسندوں کی جانب سے امدادی کاموں میں مصروف سیکیوٹی فورسز پر حملوں اور باردوی سرنگوں کے دھماکوں میں 6 جوانوں کی شہادت کے باوجود ملٹری آپریشن نہیں کیا گیا۔

دھماکوں اور فائرنگ کے نتیجے میں 12 سیکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے، ڈی جی ائی ایس پی آر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ شدت پسندوں کے کسی بھی پراپگنڈے پر کان نہ دھریں۔ انہوں نے میڈیا کو بھی علاقوں کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔