لاہور: نیشنل پارٹی لاہور کے زیراہتمام پبلک سیکریٹریٹ لاہور میں بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو اور مزدور رہنماء مرزا ابراہیم کی برسی کی تقریب منعقد کی گئی۔ جس کی صدارت جنرل سیکرٹری پنجاب طالب حسین نے کی جبکہ دیگر مہمانوں میں صوبائی رہنمائوں میاں آفتاب، محمد نیاز کاظمی، سیاسی رہنماء سیف اللہ سیف، صدر لاہور احمد بلال، چیئرمین محنت کش یونین ذاکر شاہ، سیکرٹری مزدور فورم زاہد حسین آزاد، صدر ورکرز یونین مشتاق باجوہ سمیت علاقے کی سیاسی، سماجی اور مزدور رہنماء شخصیات شامل تھیں۔
نظامت کے فرائض جنرل سیکرٹری لاہور ریاض علی بنگش نے ادا کئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بلوچستان کی تاریخ میں میرغوث بخش بزنجو کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شاندار سیاسی وانسانی خدمات کے حوالے سے سنہری حروف میں یادرکھاجائے گا۔
امن،محبت ،سیاسی رواداری اور سیکولرازم کے فروغ میں ان کاکردارروزروشن کی طرح عیاں ہے۔مقررین نے مرزا ابراہیم کی مزدوروں ،محنت کشوں اور محروم طبقات کے لئے خدمات پر انہیں شاندارالفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی جدوجہد کو جاری رکھنے کاعزم کیا۔تقریب میں شہدائے کوئٹہ کے لئے شمعیں روشن کی گئیں۔اس موقع پریوم آزادی کے حوالے سے کیک بھی کاٹا گیا۔