کراچی (جیوڈیسک) وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ گوادر سے متعلق تمام فیصلے عوامی مفادات میں کئے جائیں گے، بلوچستان میں لاپتہ افراد کا مسئلہ سب سے اہم ہے۔ کراچی میں زیر علاج کوئٹہ دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کے بعد ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ دہشت گردی صرف بلوچستان نہیں بلکہ پورے ملک کا مسئلہ ہے۔
امن و امان کی خراب صورت حال اور لاپتہ افراد کا مسئلہ بلوچستان کے سب سے بڑے مسائل ہیں۔ وزیر اعلی بلوچستان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے اہم سیاسی شخصیات سے رابطے میں ہیں۔ بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں بھی دہشتگردی کو موضوع بحث لایا جائے گا۔