بلوچستان کے لاپتہ افراد کے لواحقین آج راولپنڈی میں مظاہرہ کریں گے

Demonstrate

Demonstrate

راولپنڈی (جیوڈیسک) بلوچستان کے لاپتہ افراد کے لواحقین کا پیدل لانگ مارچ 104 دن میں راول پنڈی پہنچ گیا ہے۔ لانگ مارچ کے شرکا کی تعداد ایک سو سے زائد ہے جس میں بلوچ خواتین، بچے اور بزرگ بھی شامل ہیں۔

پیدل لانگ مارچ کی قیادت بلوچ رہ نما ماما قدیر کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس لانگ مارچ کی منزل اسلام آباد میں اقوام متحدہ کا دفتر ہے جہاں وہ قراداد جمع کرائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر اسلام آباد جاتے ہوئے کسی مقام پر روکا گیا تو وہیں پر دھرنا دے دیا جائے گا۔ لاپتہ بلوچ افراد کے لواحقین آج کچہری چوک راولپنڈی میں مظاہرہ بھی کریں گے۔