بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ

Cold

Cold

کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ قلات میں درجہ حرارت منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے۔ کوئٹہ اور گرد و نواح میں سردی کی شدت میں آج پھر اضافہ ہو گیا ہے، شہر اور اس سے ملحقہ بالائی علاقوں میں کم سے کم درجہ حرارت منفی سات ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسی طرح صوبے کے دیگر علاقوں میں بھی موسم شدید سرد اور خشک ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران قلات میں کم سے کم منفی 8 اور دالنبدین میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیارت اور ژوب سمیت صوبے کے دیگر بالائی علاقوں میں بھی موسم شدید سرد ہے۔