بلوچستان: بلدیاتی انتخابات میں تین دن رہ گئے، انتخابی سر گرمیاں جا ری
Posted on December 4, 2013 By Geo Urdu اہم ترین, مقامی خبریں
Election Procession
کوئٹہ (جیوڈیسک) سرد موسم کی سختی خاطر میں لائے بغیر سیاسی جماعتیں انتخابی سرگرمیان جاری رکھے ہوئے ہیں۔
جلسے جلوس کارنر میٹنگز اور انتخابی تقریبات کا انعقاد خوب دھوم دھڑکے سے کیا جارہا ہے، اس کیساتھ الیکشن کمیشن کی تیاریاں بھی جاری ہیں۔
کئی اضلاع میں پولنگ کا سامان پہنچا دیا گیا ہے، جبکہ پولنگ اسٹیشنوں پر عملے کی تعیناتی کیلئے فہرستیں بھی مرتب کرنا شروع کردی ہیں۔