کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان کے شہری اور دیہی علاقوں کی 1680 نشستوں پر مقابلہ ہو رہا ہے، جن میں سے کچھ دیر پہلے تک 1196 نشستوں کے نتائج موصول ہو چکے ہیں۔
بلوچستان میں ضلع کونسل، میٹرو پولیٹن کارپوریشن، میونسپل کارپوریشنوں اور میونسپل کمیٹیوں کی کل 1680 نشستوں پر مقابلہ ہو رہا ہے۔ اب تک کے غیرسرکاری اور غیرحتمی نتائج کے مطابق بلوچستان میں پہلی پوزیشن کسی پارٹی کی نہیں بلکہ آزاد امید واروں کی ہے جو اب تک 523 نشستیں جیت چکے ہیں۔
وزیر اعلی ڈاکٹر عبدالمالک کی نیشنل پارٹی دوسرے نمبر پر ہے جس کے 153 میدوار منتخب ہو چکے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے کامیاب امیدواروں کی تعداد 129 ہے۔
پشتونخوا خوا ملی عوامی پارٹی کے 130 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ جمعیت علمائے اسلام ف پانچویں نمبر پر ہے جس کے کامیاب امید واروں کی تعداد 113 ہے۔ اس کے علاوہ 148 نشستیں علاقائی جماعتوں نے حاصل کی ہیں۔