بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ جاری، 1082 سیٹوں پر امیدواروں میں مقابلہ

Municipal Elections

Municipal Elections

کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان میں بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر آج پولنگ ہو رہی ہے۔
بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پولنگ ہو رہی ہے۔ دوسرے مرحلے میں خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔

پولنگ کا عمل صبح نو بجے سے سہ پہر تین بجے کا جاری رہے گی۔ مخصوص نشستوں پر پہلے مرحلے میں کامیاب ہونے والے کونسلرز ووٹنگ میں حصہ لے رہے ہیں۔ ایک ہزار ایک سو باون اہلکاروں پر مشتمل عملہ تعینات کیا گیا ہے۔

خواتین کی دو ہزار تین سو بتیس نشستیں ہیں جن میں سے 1093 پر بلامقابلہ امیدوار منتخب ہو چکے ہیں۔ 1082 سیٹوں پر 1773 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے جبکہ 157 نشستوں پر امیدواروں نے کاغذات ہی نہیں جمع کرائے۔

اقلیتوں کی 743 سیٹوں میں سے 157 پر بلامقابلہ امیدوار منتخب ہو چکے ہیں اور 73 نشستوں پر 165 امیدوار مدمقابل ہیں جبکہ 513 نشستیں کسی امیدوار کے کاغذات جمع نہ کرانے کے باعث خالی رہ گئی ہیں۔ پولنگ کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔