بلوچستان بلدیاتی انتخابات: نیشنل پارٹی کی پہلی پوزیشن

Municipal Election

Municipal Election

کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات میں اس وقت نیشنل پارٹی پہلی پوزیشن پر ہے جبکہ دوسری پوزیشن کے لیے نواز لیگ اور پشتو نخوا میپ کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔

بلدیاتی انتخابات میں بڑی تعداد میں آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوئے ہیں۔ بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات میں ہزاروں امیداوار آج اپنی جیت کی خوشی منائیں گے جبکہ ہزاروں ایسے ہیں جن کی امیدوں پر اوس پڑے گی۔

غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کااعلان ہوتے ہی یہ بات تو طے ہوگئی ہے کہ کچھ لوگ تو مایوس ہوئے ہیں مگر جن کی قسمت کا ستارہ چمکا ہے انہوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اور کچھ منچلوں نے ہوائی فائرنگ بھی کی۔

اب تک کے نتائج کے مطابق بلدیاتی انتخابات میں نیشنل پارٹی کی پہلی، ن لیگ اور پشتو نخوا میپ میں دوسری پوزیشن کے لیے سخت مقابلہ ہے تاہم آزاد امیدواروں کی بھی تعداد کامیاب ہوئی ہے اور یہی میئر کے انتخاب میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔