بلوچستان : مسلم لیگ ق کا صدارتی انتخاب کا بائیکاٹ نہ کرنے کا فیصلہ

Muslim League Q

Muslim League Q

کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان میں مسلم لیگ ق نے صدراتی الیکشن کا بائیکاٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ قاف کے اراکین مسلم لیگ نون کے صدارتی امیدوار ممنون حسین کے حق میں ووٹ کاسٹ کریں گے۔ مسلم لیگ قاف بلوچستان میں مخلوط حکومت کا حصہ ہے۔

ڈپٹی اسپیکر بلوچستان کا تعلق بھی قاف لیگ سے ہے اور آئندہ قائم ہونے والی صوبائی کابینہ میں بھی ان کے کچھ اراکین کو وزارتیں دیئے جانے کا امکان ہے۔ گذشتہ دنوں مسلم لیگ نون کے پارلیمانی وفد کی وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے موقع قاف لیگ کے بعض اراکین بھی شریک تھے۔