بلوچستان، قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے انتظامات مکمل

Balochistan

Balochistan

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ بلوچستان اسمبلی کے تین اور قومی اسمبلی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، الیکشن 22 اگست کو ہونگے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے چار خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے تمام تر تیاریان مکمل اور بیلٹ پیپر بھی معتلقہ حلقوں کو بجھوا دئیے گئے ہیں تاہم جھل مگسی میں سیلاب کے باعث آر او اور ڈی آر او نے انتخابات تین سے چار روز تک ملتوی کرنے کی تجویز الیکشن کمیش کو ارسال کی ہے۔

اس سلسلے میں حتمی فیصلہ الیکشن کمیشن اسلام آباد نے کرنا ہے۔11 مئی کو ہونے والے عام انتخابات میں پشنونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کی دو نسشتوں پر کامیابی کے بعد قومی اسمبلی کی حلقہ این اے 262 کی نشست خالی ہو گئی تھی۔

جھل مگسی کے پی بی32 میں انتخابات کے دوران ایک امیدوار کے قتل کے بعد یہاں بھی انتخابات ملتوی کئے گئے جبکہ کے پی بی 29 سے کامیاب ہونے والے مسلم لیگ ن کے امیدوار عبدالغفور لہڑی کو سپریم کورٹ نے نااہل قرار دے دیا اور حلقہ پی بی 44 کی نشست پر جام میر کمال خان کی کی جانب سے قومی اسمبلی کی رکینت کا حلف اٹھایا گیا جس کے بعد یہ نشست بھی خالی ہو گئی۔