کوئٹہ (جیوڈیسک) کارکنوں کی مبینہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے مختلف نعروں پر مبینہ پلے کاررڈز اٹھا رکھے اور انتظامیہ کے خلاف شدید نعرہ بازی ، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے غلام نبی مری اور دیگر کا کہنا تھا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے کارکنوں کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے ساتھ نشانہ بنایا جارہا ہے۔
انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہا ہے انہوں نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آپریشن جاری ہے اور دوران آپریشن چادر اور چاردیواری کے تقدس کو بھی پامال کیا جارہا ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بی این پی کے کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے، اور انتظامیہ خاموشی کے بجائے ملزمان کی گرفتاری کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔