سبی ( محمدطاہر عباس ) بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل سرزمین بلوچستان کے حقوق کے حصول اور عوام کی ترجمانی کرنے والی واحد سیاسی پارٹی ہے ہم سردار اختر جان مینگل کی قیادت پر فخر کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار معروف قانون دان میر محمد معراج مرغزانی، ملک غلام محمد ہاڑہ، سید ظاہر شاہ کہری، سابقہ کونسلر عبدالواحد کھوسہ نے بی این پی مینگل میںاپنے سینکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ شمولیت کے موقع پر بی این پی مینگل سبی کے ضلعی دفتر میں پر ہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر شمولیت کا اعلان کرنے والے پریم کمار،محمد یوسف سیلاچی،ملک سیف اللہ مرغزانی کے علاوہ بی این پی سینٹرل کمیٹی کے ممبر ومرکزی رہنما واجہ یعقوب بلوچ، ضلعی صدر حمید اللہ ،ضلعی جنرل سیکرٹری درمحمد بلوچ،سابقہ ضلعی صدر ملک سلطان دہپال ، انفارمیشن سیکریٹری یار علی بلوچ، امام بخش، پنھل خان ،گل زمان مینگل، رئیس عبدالعزیز ،عبدالوحید قریشی،ظریف خان مری، محمد اکبر خان،ضیاء بلوچ کے علاوہ بی این پی مینگل کے سینکڑوں کارکنا ں بھی موجود تھے مقررین نے کہا کہ بی این پی مینگل سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں بلوچستان کی عوام کے حقوق اور سائل وسائل پر عوام کی دسترس کیلئے جس طرح جدوجہد کررہی ہیں وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہم بی این پی مینگل کی عوام دوست پالیسیوں اور بلارنگ ونسل عوامی خدمت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں بلوچستان کے حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد کا اعلان کرتے ہیں اور اپنے تمام ساتھیوں کے ہمراہ بی این پی مینگل میں شمولیت کرتے ہوئے۔
اس بات کا عہد کرتے ہیں کہ پارٹی کے منشور کے مطابق عوام کی خدمت کریں گے پارٹی کے پیغام کونے کونے میں لے جانے کیلئے اپنی صلاحیتوں کا بھر پور استعمال کریں گے اس موقع پر واجہ یعقوب بلوچ، حمید اللہ ،درمحمد بلوچ ودیگر ساتھیوں نے پارٹی میں شمولیت کا علان کرنے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی ترقی وخوشحالی کیلئے بی این پی مینگل نے ہمیشہ ہر فورم پر آواز بلند کرنا اپنا قوم فرض سمجھا بلوچستان کی عوام گزشتہ 68سالوں سے احساس محرومی کا شکار ہے ایک سازش کے تحت بلوچستان کو پسماندہ رکھا گیا ہے وسائل کو بے دردی کے ساتھ لوٹاجارہا ہے بلوچستان کی غیور عوام اپنے مسائل کے ھل کیلئے اب سردار اختر جان مینگل کی جانب دیکھ رہی ہیں بی این پی مینگل نے ہمیشہ سرزمین بلوچستان اور عوام کے حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد کی جو کسی سے ڈھکی چھپی نہیں یہ وجہ ہے کہ آج جوق درجوق عوام بی این پی کے پلیٹ فارم پر متحد ہورہی ہیں۔
اب وقت آگیا کہ ہم متحد ہوکر اپنے جائز حقوق کیلئے جدوجہد کریں ہمیں بی این پی مینگل میں آنے والے تمام ساتھیوں سے امید رکھتے ہیں کہ وہ پارٹی کے منشور کے مطابق عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں گے اور پارٹی کو مضبوط کرنے میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے پارٹی کا پیگام ہر گھرتک لے جائیںگے اس موقع پر واجہ یعقوب بلوچ نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر جان مینگل سبی نصیر آباد جعفرآباد کا دروہ کریں گے جس کیلئے تیاریاں عروج پر ہیں۔