بلوچستان میں مفت فراہمی نصاب رائج ، کتب کی مفت فراہمی شروع

Balochistan

Balochistan

کوئٹہ(جیوڈیسک) بلوچستان میں نیا تعلیمی نصاب رائج کر دیا گیاہے ، اس کے ساتھ ہی پہلی سے دسویں جماعت تک کے بارہ لاکھ طلبا و طالبات کو مفت کتب کی فراہمی بھی شروع کر دی گئی ہے۔

بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ کو تقریبا تین سال قبل درسی کتب کے نصاب کی تبدیلی کا ٹاسک دیا گیا تھا جس کے بعد اب صوبے کے سرکاری تعلیمی اداروں میں نرسری،پہلی،دوسری،چھٹی،نویں جماعت کی18 درسی کتب کا نصاب تبدیل کر دیا گیا ہے اور ان کی طباعت کا کام بھی مکمل ہو چکا ہے۔

بلوچستان کے سرد اضلاع میں ڈھائی ماہ کی سالانہ تعطیلات ختم ہونے اور تعلیمی اداروں میں یکم مارچ سے نئے تعلیمی سال کے آغاز کے بعد صوبے کے سولہ اضلاع میں تقریبا بارہ لاکھ طلبا اور طالبات کومفت کتابیں فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کردیاگیا ہے۔