بلوچستان اسمبلی نے نئے مالی سال کا بجٹ منظور کر لیا

Balochistan Assembly

Balochistan Assembly

بلوچستان (جیوڈیسک) اسمبلی نے بجٹ پر بحث مکمل ہونے کے بعد مالی سال دو ہزار تیرہ چودہ کے بجٹ کی منظوری دیدی۔ کوئٹہ بلوچستان اسمبلی کا اجلاس اسپیکر جان محمد جمالی کی صدارت میں 30 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا۔

وزیر اعلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے ایوان میں ایک کھرب 61 ارب سے زائد کی لاگت کے 91 مطالبات زر پیش کئے جنہیں اتفاق رائے سے منظور کر لیا گیا۔ بجٹ میں ترقیاتی اخراجات کا تخمینہ 43 ارب 91 کروڑ سے زائد جبکہ غیر ترقیاقی اخراجات کا تخمینہ ایک کھرب 17 ارب 34 کروڑ 82 لاکھ روپے ہے۔