بلوچستان: بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل فوج کی نگرانی کے بغیر شروع

Papers Printing

Papers Printing

کوئٹہ (جیوڈیسک) ذرائع کے مطابق بلوچستان کے پندرہ اضلاع کے لئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل کر لی گئی ہے۔ بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے لئے سبز اور سفید رنگ کے بیلٹ پیپرز چھاپے جا رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان اور سیکورٹی پرنٹنگ پریس پر فوج تعینات کیے بغیر ہی بیلٹ پیپرز کی چھپائی شروع کر دی گئی۔

الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کو حساس معاملہ قرار دیتے ہوئے اکیس نومبر کو پرنٹنگ کارپوریشن سمیت پرنٹنگ کے دیگر سرکاری اداروں پر فوج تعینات کرنے کا حکم دیا تھا۔

عام انتخابات کے لیے بیلٹ پیپرز کی چھپائی بھی فوج کی نگرانی میں ہوئی تھی۔