کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ایف سی کے سرچ آپریشن کے دوران پانچ دہشت گرد مارے گئے، دو سیکورٹی اہلکار بھی شہید ہو گئے۔
ایف سی ترجمان کے مطابق جیونی، مشکے اور اغبرگ میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں پانچ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ آپریشن کے دوران دو اہلکاروں نے بھی جام شہادت نوش کیا جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
آئی جی ایف سی میجر جنرل شیرافگن کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد بیرونی ہاتھوں میں نہ کھیلیں اور ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہو جائیں۔