بلوچستان میں جماعت اسلامی اورجے یوآئی ف کونشانہ بنایاگیا

Balochistan

Balochistan

کوئٹہ(جیوڈیسک)بلوچستان میں جماعت اسلامی اورجے یوآئی ف کونشانہ بنایاگیا۔کل بلوچستان میں جماعتِ اسلامی کے انتخابی دفتر اور جمعیت علمائے اسلام ف کے امیدوارکے گھر پر بھی حملے کیے گئے۔

سبی کے جناح روڈ پر قائم جماعت اسلامی کے انتخابی دفتر پر موٹرسائیکل سوار افراد نے دستی بم پھینکا۔ دھماکے میں دو راہ گیر زخمی ہوگئے۔

پنجگور کے علاقے گر مکان میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے271سے جے یو آئی ف کے امیدوارحافظ اعظم کے گھر پر دستی بم پھینکا گیا۔ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔