پسنی (جیوڈیسک) بلوچستان میں پسنی ایرپورٹ کے قریب نصب سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ریڈار پوسٹ پر دہشت گردوں نے قبضہ کر لیا ہے تاہم سیکورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرکے دہشت گردوں کا قبضہ ختم کرا لی۔
سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ہفتے کی شام دہشت گردوں نے پسنی ایرپورٹ سے ایک کلو میٹر کے فاصلے پر نصب ریڈار پوسٹ حملہ کرکے اس پر قبضہ کر لیا، کچھ ہی دیر بعد سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی کے بعد دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق کارروائی میں ایک لیویز اہلکار بھی شہید ہوا،دوسری جانب سی اے اے ترجمان کا کہنا ہے کہ پسنی ریڈار پر تعینات سی اے اے کا تمام عملہ اور ریڈار تنصیبات محفوظ ہیں ، دہشت گردوں کی کارروائی کے دوران بھی ریڈار کام کرتا رہا اور پاکستانی فضائی حدود سے گزرنے والے طیاروں کی رہنمائی متاثر نہیں ہوئی۔