بلوچستان میں امن مذاکرات جاری ہیں: جنرل ناصر جنجوعہ

Balochistan

Balochistan

گوادر (جیوڈیسک) پاکستانی فوج کے سدرن کمانڈ کے کمانڈر لفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے بات چیت کا عمل جاری ہے۔ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں گزشتہ روز منگل کو مقامی عمائدین سے اور حکام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبہ میں امن کی بحالی کے لیے فوج صوبائی حکومت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں جاری بدامنی کے خاتمے کے لیے اقدامات اٹھائے گئے ہیں، کیونکہ صوبے کی ترقی کا انحصار امن پر ہے۔ جنرل ناصر خان جنجوعہ نے اُمید کا اظہار کیا کہ گوادر پر ایک فعال بندرگاہ کے قیام سے نا صرف ملک کی اقتصادی صورتحال میں بہتری آئے گی، بلکہ صوبے میں ہزاروں نوجوانوں کے لیے روزگار کی سہولت بھی مہیا ہو گئی۔