بلوچستان میں امن عمل کا رواں برس آغاز ہوگا، خواجہ سعد رفیق

Khawaja Saad Rafiq

Khawaja Saad Rafiq

لاہور (جیوڈیسک) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ مذاکرات کے ذریعے امن کا قیام حکومت اور ریاستی اداروں کا مشترکہ فیصلہ ہے۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ غیر منتخب حکومتوں کے دوران مذاکرات کی پالیسی نہیں اپنائی گئی لیکن موجودہ وفاقی حکومت اور ریاستی اداروں نے مذاکرات کے ذریعے امن قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلح مزاحمت کاروں کے ساتھ مذاکرات کوئی آسان کام نہیں تاہم ہم یقین دلاتے ہیں کہ پاکستان کا پرچم کبھی سرنگوں نہیں ہونے دیں گے، ریلوے کی اراضی پر بننے والے کلب سے فوج کا کوئی تعلق نہیں، ہر معاملے میں فوج کو گھسیٹنا ہماری عادت بن گئی ہے جو اچھی بات نہیں۔

انہوں نے کہا کہ فاٹا میں کئی دہائیوں سے صورت حال خراب ہے جسے بہتر کرنے کی فوری ضرورت ہے، ماضی میں غلط پالیسیوں سے فاٹا کے متعدد علاقے جرائم پیشہ افراد کا گڑھ بن گئے جہاں پھر امن قائم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔