کوئٹہ (جیوڈیسک) صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن خراب کرنے میں را اور افغانستان کی خفیہ ایجنسیز ملوث ہیں، ناراض بلوچ دہشت گرد ہیں۔
یہ بات انہوں نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بلوچستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان حکومت، وفاق اور فورسسز صوبے میں امن کے لیے ساتھ ہیں۔
پارلیمانی لیڈر نواب ثناء اللہ زیری لندن میں خان قلات سے مزاکرات کر رہے ہیں۔ بلوچستان میں امن و امان کو خراب کرنے والے ہندوستان کی ایجنسی راء اور افغانستان کی این ڈی ایس ہیں۔
بلوچستان کے کسی کونے میں ملٹری آپریشن نہیں ہو رہا، صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ بہترین حکمت عملی اور دہشت گرد تنظمیوں کے خلاف آپریشن سے کوئٹہ میں حالات بہتر ہوئے ہیں، بلوچ مسلح تنظمیں قوم کے نام پر نوجوانوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔