کوئٹہ (جیوڈیسک) سعودی عرب سے فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد بلوچستان کے 205 حجاج کو لیکر پہلی حج پرواز 3 گھنٹے تاخیر کے بعد کوئٹہ پہنچ گئی۔
پی آئی اے حکام کے مطابق جدہ سے پہلی حج پروازپی کے 6363 رات 2 بجے کوئٹہ ائر پورٹ پہنچنا تھا، لیکن جدہ سے روانگی میں تاخیر کے باعث یہ پرواز 3 گھنٹے کی تاخیر سے صبح 5 بجے کوئٹہ پہنچ گئی ہے۔
رواں سال بلوچستان سے 35 حج پروازوں کے ذریعے 8 ہزار ایک سو عازمین حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے سعودی عرب گئے تھے ، حج پروازوں کی آمد کی سلسلہ 27 اکتوبر تک جاری رہے گا۔
اے ایس ایف کی جانب سے میڈیا کو ائرپورٹ پر کوریج کی اجازت نہ ملنے پر کچھ فاصلے پر کھڑے ہو کر حجاج کرام کے آمد کی کوریج کی گئی۔
حاجیوں کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں انتظامات اچھے کئے گئے تھے تاہم جدہ سے پاکستان آنے میں فلائٹ کی تاخیر کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔