اسلام آباد(جیوڈیسک)اسلام آباد بلوچستان پولیس کو اکبر بگٹی قتل کیس میں پرویز مشرف سے تفتیش کی اجازت مل گئی ہے۔اکبر بگٹی قتل کیس میں پرویز مشرف کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے ، جس پر بلوچستان پولیس نے مشرف کی حوالگی کیلئے راولپنڈی انسداد دہشت گردی عدالت سے رجوع کیا۔
آج عدالت نے پولیس کو پرویز مشرف سے تفتیش کی اجازت دے دی ، بلوچستان پولیس سب جیل ہی میں پرویز مشرف سے تفتیش کرے گی، اکبر بگٹی قتل کیس کے ایک اور ملزم سابق وزیرداخلہ آفتاب شیر پاو کوئٹہ میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے ، انہوں نے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر حاضری سے استثنا کی درخواست کی۔مقدمے کی مزید سماعت 16 مئی کو ہوگی۔