بلوچستان میں پولیو کے مزید دو کیس سامنے آ گئے، مجموعی تعداد 19 ہو گئی

Polio

Polio

کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان میں پولیو کے مزید دو کیسسز نصیر آباد اور قلعہ عبد اللہ میں رجسٹرڈ، صوبے میں رواں سال پولیو کیسسز کی تعداد19 ہو گئی۔

صوبے میں تمام تر دعوئوں کے باوجود پولیو کے مزید دو کیسسز سامنے آنے کے بعد ہنگامی طور پر نصیرآباد اور قلعہ عبداللہ میں پولیو مہم شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

رواں سال اب تک کوئٹہ میں پولیو کے 5 کیسسز، قلعہ عبداللہ میں سب سے زیادہ 10 کیسسز، قلعہ سیف اللہ میں 1، ژوب میں 1، خضدار میں 1 جبکہ نصیرآباد میں بھی ایک کیس سامنے آیا ہے۔