چمن (جیوڈیسک) بلوچستان میں سال 2015 کا نیا پولیو کیس سامنے آگیا۔چمن میں 2 سالہ بچی حنیفہ پولیو وائرس کا شکار ہو گئی۔ بلوچستان میں 2015 میں پولیو کا یہ پہلا کیس ہے۔
ایم ایس ڈی ایچ کیو اسپتال چمن ڈاکٹر محمد اختر کے مطابق چمن کے علاقے دامان عشیزئی میں 2 سالہ بچی حنیفہ میں پولیو کےوائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جن کے سیپمل جنوری میں ٹیسٹ کیلئے اسلام آباد لیبارٹری بھجوائے تھے۔
ایم ایس کے مطابق متاثرہ بچی کے والدین اسے اب تک پولیو سے بچاو کی ویکسین پلانے سے انکاری رہے ہیں۔ واضیح رہے کہ بلوچستان میں سال 2015 میں پولیو کا یہ پہلا کیس ہے گذشتہ سال بلوچستان میں پولیو کے 25 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔