بلوچستان میں غریب پنجابیوں کا قتل سرا سر ظلم ہے: الطاف حسین

Altaf Hussain

Altaf Hussain

کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا تھا کہ انہیں بلوچ عوام کی محرومی اور ان کے ساتھ ہونے والے مظالم کا پوری طرح احساس ہے اور وہ ان کیلئے ہمیشہ آواز اٹھاتے رہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا۔

کہ ایم کیو ایم نے بلوچ عوام پر ہونے والے مظالم کے خلاف کراچی میں ملین مارچ منعقد کرنے کے ساتھ ساتھ ہر فورم پر آواز اٹھائی ہے۔ لیکن اپنے بیوی بچوں کا پیٹ پالنے کی خاطر محنت مزدوری کیلئے بلوچستان جانے والے غریب پنجابیوں کو وہاں جس طرح چن چن کر قتل کیا جا رہا ہے۔

وہ کسی بھی طرح جائز نہیں۔ الطاف حسین نے کہا کہ بلوچستان کے حقوق کیلئے آواز اٹھانے والوں کو سوچنا ہو گا کہ غریب پنجابیوں نے بلوچستان کے کونسے حقوق غصب کئے ہیں اور بلوچستان میں ریاستی آپریشن کے دوران ہونے والے مظالم میں ان غریب پنجابیوں کا کونسا کردار ہے۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ انہیں افسوس ہے کہ ان غریب پنجابی مزدوروں کے قتل پر پنجاب سے کسی رہنما یا جماعت نے آوازنہیں اٹھائی۔