کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان میں بجلی کا بحران برقرار ہے، صوبے کے بیشتر اضلاع میں اٹھارہ سے بیس گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کے باعث معمولات زندگی بری طرح سے متاثر ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بجلی کی بد ترین بحران نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔
اندرون صوبہ اٹھارہ سے بیس گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے باعث معمولات زندگی متاثر ہے، شدید گرمی میں عوام کو پینے کے پانی کی قلت کا سامنا ہے جبکہ اس صورت حال سے کاروباری اور زمیندار حضرات معاشی مشکلات کے شکار ہو رہے ہیں۔