سبی (محمد طاہر عباس) کمانڈنٹ سبی اسکاؤٹس کرنل سید احسن رضا زیدی نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی خوشحالی میں ہونہار طلباو طالبات اہم رول ادا کر سکتے ہیں جدید صدی میں چیلنجزسے نمٹنے کیلئے سائنس اور ٹیکنالوجی کی تعلیم موجود وقت کی اہم ضرورت ہے ملک کی ترقی سائنس و ٹیکنالوجی کی تعلیم کے بغیر ادھوری ہے سبی کے طلباء وطالابت نے سائنس نمائش ، مقابلہ ماڈلز و چارٹ وپوسٹر میکنگ میں اپنی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ سبی جیسے پسماندہ علاقوں میں بھی اپنی محنت ولگن کے جوہر دیکھنے میں کسی سے کم نہیں بلوچستان میں بھی باصلاحیت نوجوانوں کی کمی نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول ریلوے کالونی سبی میں گرلز اور بوائز سکولز کے مابین مقابلہ ماڈلز و پوسٹر میکنگ اور سائنسی نمائش کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ آج کے دن جس محنت ولگن سے سبی کے ہونہار طلباء وطالبات نے اپنی پوشیدہ صلاحیت کو نمایاں کیا ہے اس میں اساتذہ کا کردار ادا نمایاں مقام رکھتا ہے جس نے اپنی محنت سے ان بچوں کو سائنسی تعلیم کے حصول کیلئے شوق وجذبہ پید اکیا سائنس کی تعلیم جدید صدی میں وقت کی ضرورت ہے بچوں اور بچیوں نے جس محنت و لگن سے ماڈلز چارٹ پوسٹر میلنگ میں حصہ لیا وہ قابل تعریف ہے۔
ہمیں امید ہے کہ سبی کے ہونہار طلباء وطالبات سائنس و ٹیکنالوجی کی تعلیم میں اپنا مقام پیدا کرکے سبی سمیت بلوچستان اور ملک بھر کا نام روشن کریں گے انہوں نے کہا کہ مجھے یہ بھی یقین ہے کہ سائنسی نمائش اور مقابلہ پوسٹر چارٹ و ماڈلر باقاعدگی سے سال میں دو مرتبہ کرائی جائے گی جس کیلئے سی اسکاؤٹس ہر ممکن تعاون ومددکرے گا اس موقع پر انہوں نے مقابلے میں حصہ لینے والے ہر سکول کو فرکس پانچ ہزار نقد اور گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول سبی کو پندرہ ہزار روپے دینے کو بھی اعلان کیا اس موقع پر بیگم کرنل احسن رضا زیدی،بیگم سید احسن رضازیدی، ونگ کمانڈر کرنل وقاص ملک ، ایڈیشنل کمشنر سبی عظیم انجم ہانبھی، میجر راناریاض شاہد،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سبی امان اللہ نوتیزئی،پرنسپل گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول لونی میر سیلم الدین شاہوانی ، عبدالرحیم شاہوانی، ماسٹر محمد علی خجک،اسکاوٹ انچارج ارشاد احمد خلجی،مظہراقبال ، پرنسل گرلز ماڈل ہائی اسکول مس نسیم طارق، پرنسل گرلز سبی ٹاؤں مس نصرت اقبال کے علاوہ سبی خجک لونی کڑک کے گرلز وبوائز ماڈل سکولز کے اساتذہ کرام طلباء وطالات کی بڑی تعداد بھی موجود تھے۔
قبل ازین کرنل سید احسن رضا زیدی، ڈپٹی کمشنر سبی عظیم انجم ہانبھی ، محمد وقاص ملک و دیگر مہمانوں کو شاندار استقبال کیا گیا تمام مہمانوں نے سائنسی نمائشن میں لگائے گئے اسٹالز کا تفصیلی معائنہ کیا اس موقع پر اسٹالز کے انچارج طلباء وطالبات نے نمائش میں رکھتے ہوئے ماڈلز کے بارے میں تفصیلی آگہی بھی فراہم کی جس کو مہمانوں نے دلچسپی سے سنا اور نمائش میں رکھے ہوئے ماڈلز چارٹ اور پوسٹر کو دیکھ کر طلباء وطالبات کی محنت کو سراہا پروقار تقریب میں تقسیم انعامات کے موقع پر پرنسل ماڈل ہائی اسکول ریلورے کالونی سبی اسد الحق نے سپانامہ پیش کرکے سائنسی نمائش اور ماڈلز پوسٹر و چارٹ میکنگ کے حوالے سے تفصیلی بریفینگ دی تقسیم انعامات کی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت الحاجی صوفی سلیمان نقشبندی جبکہ نعت رسولۖمحمد مزمل نے ادا کی سائنسی نمائش و ماڈلز وپوسٹر وچارٹ سازی کے مقابلے میں ججوں کے فرائض سرانجام دینے والے سید یوسف عالم، مس سلمی عطاء خجک، بشرا بانو نے ماڈلز سازی میں بوائز ہائی سکول ریلوے کالونی سبی کو پہلی پوزیشن، بوائز ہائی اسکول غریب آباد، دوسری، گرلز ہائی اسکول ریلوے کالونی نے تیسری جبکہ چارٹ و پوسٹر سازی میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول خجک نے پہلی ، سبی گرلز ٹاؤن نے دوسری اور دہپال گرلز ہائی اسکول نے تیسری پوزیشن حاصل کرکے میدان مار ڈالے اس موقع مہمان خصوصی سید احسن رضا زیدی، بیگم سید احسن رضا زیدی ، ایڈیشنل کمشنر سبی عظیم انجم ہانبھی نے نمایان پوزیشن اور حصہ لینے والے تمام اسکول میں نقد انعامات تعریفی اسناد تقسیم کیں۔