کوئٹہ (اصل میڈیا ڈیسک) بلوچستان کے محکمہ صحت نے دریا دلی کی مثال قائم کرتے ہوئے کورونا سے بچاؤ کی 25 ہزار ویکسین پنج4اب کو ادھار دے دیں۔
محکمہ صحت بلوچستان کے حکام کے مطابق ادھار دی گئیں ویکسین پنجاب ایک ہفتہ میں بلوچستان کو واپس کرے گا۔
محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے پاس 16ہزار کورونا ویکسین موجود ہیں، مزید ویکسین کی فوری ضرورت نہیں ہے اس لیے متاثرہ صوبے کو ویکسین بطور ادھار فراہم کی گئی ہے۔