بلوچستان میں ضمنی بلدیاتی انتخابات شروع، سیکورٹی کے سخت انتظامات

Elections

Elections

کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان میں ضمنی بلدیاتی انتخابات آج ہو رہے ہیں۔ سیکورٹی کے سخت انتظامات میں پولنگ شروع ہوگئی ہے۔

صوبے کی خالی رہنے والی 559 نشستوں اور ضلع ہرنائی تمام 74 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے شیڈول کے مطابق آج پولنگ ہو رہی ہے۔

168 امیدواروں کے بلا مقابلہ منتخب ہیں جبکہ 104 نشستوں پر پولنگ ہورہی ہے جن میں 74 نشستیں ہرنائی کی بھی شامل ہیں جن پر سات دسمبر کو عام بلدیاتی انتخابات کے موقع پر پولنگ ملتوی کر دی گئی تھی جبکہ 361 نشستیں ایک بار پھر خالی رہ گی ہیں۔

پولنگ 8 بجے سے شام 5 بجے تک بلا وقفہ جاری رہے گی۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ پولیس کے علاوہ ایف سی کی نفری تعینات کی گئی ہے۔