لاہور (جیوڈیسک) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے زلزلہ زدہ علاقوں میں مخیر حضرات کے تعاون سے جدید اسپتال تعمیر کیا جائے گا جس سے وہاں کے رہائشیوں کو طبی سہولتیں میسر آئیں گی۔ لاہور میں وزیر اعلی پنجاب سے چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ پی جی ایم آئی جنرل ریٹائرڈ ضیا الدین بٹ اور پرنسپل جنرل اسپتال انجم حبیب نے ملاقات کی۔
انہوں نے وزیراعظم کے زلزلہ متاثرین فنڈ میں ساڑھے 14 لاکھ روپے کا چیک دیا۔ اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ مخیر حضرات اور اداروں کا زلزلہ متاثرین کیلئے عطیات دینے کا جذبہ قابل ستائش ہے۔