آواران (جیوڈیسک) بلوچستان حکومت کے ترجمان جان محمد بلیدی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں زلزلے سے 357 افراد جاں بحق اور 520 زخمی ہوئے جبکہ ریسکیو آپریشن کے دوران 62 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان بجھوایا جا چکا ہے۔ بلوچستان حکومت کے ترجمان جان محمد بلیدی نے بریفنگ میں بتایاکہ ریسکیو آپریشن میں امن و امان کی وجہ سے مشکلات ہیں۔
اگرحالات بہتر ہوتے تو حکومتی کارروائیاں تین گنا ہوجاتیں۔ زلز لے سے ڈھائی لاکھ افراد اور 40 ہزار مربع کلو میٹر علاقہ متاثر ہوا ہے۔ متاثرہ اضلاع میں روڈ نیٹ ورک تباہ ہے۔ انہوں نے مزاحمتی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ متاثرین کی مصیبتوں کو کم کرنے کی خاطرقومی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور امدادی کاموں کیلئے جانے والی فورسز اور لوگوں کو نشانہ نہ بنائیں۔