بلوچستان : کوئٹہ سمیت 29 اضلاع میں 3 روزہ انسداد پولیو مہم

Balochistan polio campaign

Balochistan polio campaign

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے انتیس اضلاع میں آج سے تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا، دوسری جانب کراچی میں بھی بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا آغاز کر دیا گیا۔ محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان کے انتیس اضلاع میں تین روزہ انسداد پولیو مہم دو اکتوبر تک جاری رہے گی، پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر دو لاکھ سے زائد پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے۔

تاہم زلزلہ متاثرہ علاقوں میں پولیو مہم آئندہ چند روز میں شروع کی جائے گی،ان میں آوران، مشکے، گوادر اور تربت کے متاثرہ علاقے شامل ہیں۔ کراچی میں انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہو گئی، بائیس لاکھ 28 ہزار بچوں کو پولیو سے بچا کی خوراک پلائی جائے گی۔ شہر قائد کے تمام اضلاع میں آج سے انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا۔

اس مہم کے دوران پانچ سال تک عمر کے 22 لاکھ 28 ہزار بچوں پولیو کی حفاظتی خوراک پلائی جائے گی۔ 5 ہزار 884 موبائل ٹیمیں اس مہم میں حصہ لے رہی ہیں ہیں جبکہ 663 فکسڈ پوائنٹس، 431 ٹارگٹ پوائنٹس بھی بنائے گئے ہیں۔ مائیکرو پلان مرتب کر کے ضلعی انتظامیہ کو دے دیا ہے، حکومت سندھ نے کراچی میں شروع کی جانے والی انسداد پولیو مہم کیلیے پانچوں ضلعوں کی انتظامیہ کو چوکس کر دیا ہے اور پولیو رضاکاروں کے تحفظ کے لئے پولیس اہلکاروں کی تعیناتی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔