چمن (اصل میڈیا ڈیسک) بلوچستان میں موسلا دھار بارشوں سے ساحلی علاقے زیر آب آگئے۔
بلوچستان کے شہر گوادر، پسنی، اورماڑہ، جیوانی اور کیچ میں نظامِ زندگی درہم برہم ہو گیا جب کہ گوادر میں سڑکیں، گلیاں اور گاڑیاں ڈوب گئیں۔
گوادر میں نکاسی آب کا نظام درہم برہم ہونے سے بارش اور سیوریج کاپ انی گھروں میں داخل ہوگیا جب کہ بارش کے بعد آنکاڑہ، شادی کور، سوڑ ڈیم، بیلار اورڈوسی ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہو گئی۔
چمن شہر اور مضافات میں بھی طوفانی بارش نے تباہی مچادی، بارش کے باعث رابطہ سڑکیں شدید متاثر ہوئیں۔
بلوچستان میں آج شام سے مغربی ہواؤں کا دوسرا سلسلہ داخل ہونے کا امکان ہے جس کے باعث موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو گی۔
محکمہ موسمیات نے ندی نالوں میں طغیانی کے خدشے کی نئی وارننگ جاری کردی۔