بلوچستان سے ”را “جاسوس کی گرفتاری بھارت کیلئے بھیانک خواب کی طرح ہے۔ گجراتی سرکار

 RAW

RAW

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار نے ملکی و قومی حالات کو انتہائی نا سازگار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان سے ”را“ کے جاسوس کی گرفتاری کے فوری بعد لاہور میں دہشتگردی کا المناک واقعہ اس بات کو ثابت کر رہا ہے کہ بھارت پاکستان کیخلاف اپنی مذموم سازشوں کی پردہ پوشی اور عالمی سطح پر اپنا چہرہ بے نقاب ہونے سے بچانے کیلئے پاکستان کیخلاف سازشوں کا جال بچھادے گا جس میں نہ صرف پاکستان میں تخریب کاری کے بڑے واقعات شامل ہو سکتے ہیں بلکہ بھارتی ایجنٹ اور سرمائے سے پلنے والی سیاسی ‘ مذہبی اور سماجی تنظیمیں بھی ملک میں افراتفری و انتشار بھی پھیلا سکتی ہیں۔

اسلئے اب حکمرانوں اور اداروں کو انتہائی محتاط رہنے اورشر پسندی کی ہر حرکت پر نظر رکھتے ہوئے ملک و قوم میں انتشار و نفاق پیدا کرکے بد امنی پھیلانے والی ہر قوت سے آہنی ہاتھ سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔