بلوچستان میں تخریب کاری کی بڑی سازش ناکام، اسلحہ وگولہ بارود برآمد

Weapons

Weapons

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ میں محرم الحرام کے موقع پر ایف سی اور حساس اداروں نے تخریب کاری کی بڑی کا رروائیاں ناکام بنادی ہیں اور مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران کوئٹہ ، مستونگ اور گلستان سمیت مختلف علاقوں میں بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کر لیا گیا ہے۔

کارروائی میں ایف سی کے ساتھ حساس اداروں نے بھی حصہ لیا۔ ایف سی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی میں بڑی تعداد میں دھماکا خیزمواد، گولہ بارود، اسلحہ برآمد کیا گیا۔

اسلحہ وگولہ بارود میں 25 مارٹرگولے، 100 سے زائد میزائل،راکٹ لانچرز اور 30 کلاشنکوفیں شامل ہیں۔ کارروائی میں 18 خود کش جیکٹس اور107 راکٹ گولے اور تقریباً 2 ٹن دھماکا خیزمواد بھی برآمد کیا گیا۔