بلوچستان: سینیٹ کی 2 خالی نشستوں پر انتخاب آج ہوگا

Balochistan

Balochistan

بلوچستان (جیوڈیسک) بلوچستان سے سینیٹ کی دو خالی نشستوں پر پانچ امیدواروں کے درمیان مقابلہ آج ہوگا۔ بلوچستان سے سینیٹ کی دو خالی نشستوں پر پولنگ آج صبح نو بجے سے سہ پہر چار بجے تک بلوچستان اسمبلی میں ہوگی۔ جس کے لئے الیکشن کمیشن کی جانب سے تمام ضروری انتظامات کرلئے گئے ہیں۔

سینیٹ کی دو نشستوں پر پانچ امیدواروں میں مسلم لیگ ن کے سردار یعقوب خان ناصر، پشتونخواہ میپ کے عبدالرف اور جمعیت علمائے اسلام کے انجینئرفضل کریم، ولی محمد اورعمران شامل ہیں۔

توقع ہے کہ سینیٹ انتخابات کیلئے اسمبلی کے اکسٹھ ارکان اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے۔ صوبے سے سینیٹ کی ایک نشست نوابزادہ لشکری رئیسانی کے مستعفی ہونے اور دوسری مولانا محمد خان شیرانی کے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوجانے کے بعد خالی ہوئی تھی۔