کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان میں سینیٹ کے انتخابات کیلئے مسلم لیگ ن اور جمعیت علما اسلام ف میں اتحاد ہوگیا ہے۔ دونوں جماعتیں ملکر ہارس ٹریڈنگ کی روک تھام کیلئے بھی اپنا کردار ادا کریں گی۔ کوئٹہ میں جے یو آئی ف کے سیکریٹری جنرل مولانا غفور حیدری کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر ثنا اللہ زہری نے کہا کہ کوشش کرہے ہیں کہ سینیٹ کے الیکشن میں پانچ جماعتی اتحاد تشکیل دیں۔
مسلم لیگ ن اور جمعیت علمائے اسلام ف کا اس بات پر اتفاق ہے کہ ہارس ٹریڈنگ کو روکا جائے گا، اس موقع پر جمعیت علما اسلام ف کے مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کی ہر سطح پر مذمت کرتے ہیں اور یہ سمجھتے ہیں کہ اس حوالے سے قانون سازی ہونا چاہیے۔