کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان سے سینیٹ کی خالی نشستوں پر انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی کا اجراء آج سے شروع ہو گیا۔
صوبائی الیکشن کمشنر سید سلطان بایزید کے مطابق کاغذات نامزدگی کے اجرا کا عمل کل کے روز بھی جاری رہے گا، جس کے بعد امیدواروں سے کاغذات نامزدگی کی وصولی 12 اور 13 فروری کو ہوگی اور کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 16 اور 17 فروری کو ہو گی۔
اس دوران کاغذات امیدوار یا اس کا مجاز نمائندہ وصول اور جمع کرا سکتا ہے جبکہ کاغذات کی جانچ پڑتال کے موقع پر امیدوار کے تجویز اور تائید کنندہ کا حاضر ہونا لازمی ہو گا۔