بلوچستان (جیوڈیسک) بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے سیکورٹی پلان تیار کرنا شروع کر دیا، حساس پولنگ اسٹیشنوں پر فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حساس پولنگ اسٹیشنز پر فوج تعینات کرنے کیلئے الیکشن کمیشن نے وزارت دفاع کو خط تحریر کیا ہے۔ بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ اسکیم تیار کی جارہی ہے جس کے بعد حساس پولنگ اسٹیشنز کی تعداد کا اندازہ ہو گا۔
پولنگ اسکیم کی تیاری کے بعد الیکشن کمیشن، عسکری حکام سے ملاقات کریں گے اور فوجی جوانوں کی تعداد کا تعین کیا جائے گا۔