کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان کے ضلع شیرانی میں مسافر بس پر لیویز اہلکار کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہو گئی، کمشنر نے فائرنگ میں ملوث اہلکار کو معطل کردیا ہے۔
لیویز ذرائع کے مطابق لیویز اہلکار نے بس ڈرائیور کو روکنے کا کہا، بس نہ روکنے پر اس نے فائرنگ کردی۔ ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونیوالی خاتون کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے جو خاندان کے ہمراہ کوئٹہ آرہی تھی۔
ڈپٹی کمشنر شیرانی نے فائرنگ کرنیوالے لیویز اہلکار کو معطل کر دیا ہےجبکہ بس نہ روکنے والے ڈرائیور کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔