بلوچستان کے حالات معمول کے مطابق نہیں حکومت بلوچستان اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے اتحاد در اتحاد کرتے جا رہے ہیں

Jaffarabad

Jaffarabad

جعفر آباد (پ ر) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء اور بی ڈی سی کے چیئر مین میز زیب خان جمالی ، صوبائی رہنماء میرگلاب خان عمرانی ، جعفر آ باد کے آ رگنائزر آ صف علی لانگو ، بشیر مستوئی ، وقاص کھوسہ ، حمید چانگ نے اپنے ایک مذمتی بیان میں سبی چاکر خان روڈ پر بم دھماکہ کی سخت الفاظوں میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے حالات معمول کے مطابق نہیں ہیں حکومت بلوچستان اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے اتحاد در اتحاد کرتے جا رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اس دہائی میں حالات بہت نازک ہوئے ہیں۔ پولیس کو جدید ٹرینگ اور ہتھیار لیس کیا جائے اور پولیس میں ہونہار لڑکوں کو ملازمت دی جائے تاکہ سنجیدگی کے ساتھ ملک دشمن عناصر کی کھوج میں کامیاب ہو سکیں۔ انھوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت ناکام ہو چکی ہے اب صوبائی حکومت کا خاتمہ ہونا چاہئے ۔عوام لاشوں کی سیاست بہت تنگ آ چکی ہے۔ لخت جگر کی نعش گھر میں ماتم کی عالم پیدا کرتا ہے۔ اب بازار اور گھر میں عوام محفوظ نہیں ہے

لوگ اپنے گھروں سے نکلتے وقت ہزار بار سوچتے ہیں کہ گھر واپس جا سکیں گے کہ نہیں ۔ انھوں نے کہا ہے کہ بلوچ و پشتون قوم پرست سیاست دانوں ذاتی مفادات کی خاطر قوم پرستی کا نعرہ بلند کیا ہے جو کہ زوال کی جانب رواں ہے ۔ مزید انھو نے کہا ہے کہ بلوچستان کے حالات معمول کے مطابق لانے کے لئے سنجیدگی کا مظا ہرہ کرنا چاہئے ۔