بلوچستان (اصل میڈیا ڈیسک) حکومت بلوچستان نے صوبے میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت کاروباری مراکز کے اوقات کار کو ختم کر دیا۔
محکمہ داخلہ و قبائلی امور بلوچستان کے جاری کردہ ایک اعلامیے کے مطابق حکومت بلوچستان نے صوبے میں دکانوں، اسٹورز اور مارکیٹوں سمیت تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز میں اوقات کار کی پابندی کو ختم کر دیا گیا ہے۔
صوبائی حکومت نے صوبے کے تجارتی مراکز کے لیے جمعہ کو ایک دن کا اسمارٹ لاک ڈاون بھی ختم کر دیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل صوبے میں کورونا وائرس کے باعث عائد اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران کاروباری مراکز کو رات 10 بجے بند کر دیا جاتا تھا جب کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران جمعے کے روز کاروباری مراکز مکمل بند رکھنے کے احکامات تھے۔