بلوچستان اور پنجاب کے کچھ حصوں میں بارش کا امکان

Rain

Rain

اسلام آباد (جیوڈیسک) کرم ایجنسی کے پہاڑوں پر ایک بار پھر برفباری شروع ہو گئی ہے، گلگت بلتستان میں کہیں کہیں ہلکی برف پڑ رہی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بلوچستان اور پنجاب کے کچھ حصوں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے، کرم ایجنسی میں کوہ سفید اور پارا چنار کے ملحقہ علاقوں میں ایک بار پھر برفباری کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

سردی بڑھتے ہی گرم مشروبات اور جلانے کی لکڑوں کی طلب میں بھی اضافہ ہوا ہے، گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برفباری جاری ہے، پنجاب کے کچھ شہروں میں بارش سے سردی بڑھ گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان، گوجرانوالہ، لاہور، مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، ژوب اور کوئٹہ ڈویژن میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔