شمشاد رائٹرز فورم پاکستان کے یوم تاسیس تقریب

Shamshad Writers Forum

Shamshad Writers Forum

تحریر ۔ابو عزیزالرحمان اچکزئی
شمشاد رائٹرز فورم (رجسٹرڈ) پاکستان ایک علمی اور صحافتی تنظیم ہے۔ جو کہ شمشاد رائٹرز فورم پاکستان یکم جنوری 2000 اسکا قیام عمل میں آیا تھا ۔شمشاد رائٹرز فورم پاکستان کے زیراھتمام(١٥)ویں یوم تاسیس تقریب کا انعقاد شمشاد رائٹرز فورم پاکستان کے صوبائی سیکٹریٹ شاوکشاہ روڈ کوئٹہ میںمنعقد ہوا۔ جسکی صدارت مرکزی صدر حافظ محمد صدیق مدنی نے کی ۔ جبکہ مہمان خصوصی پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسراور معروف ادیب چودھری انور حسین تھے ۔

تقریب کا آغاز مولوی سیف الرحمان کے تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔ تقریب سے شمشاد رائٹرز فورم پاکستان کے مرکزی نائب صدر شیر محمد سلیمان خیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ادب انسانی زندگی کی ترجمانی کرتا ہے ہمیں ادب سے دلی لگاو رکھنا چاہیے آج جس پلیٹ فارم پر اکٹھے ہوئے ہیں اسکا مطلب بھی یہی ہے کہ معاشرے میں نوجوانوں کے شعور کیسے بیدار کیا جاسکتا ہے اور معاشرے کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کیا طریقہ اپنانا چاہئے اور یہ کہ باشعور اور اہل علم افرد کیا

کرسکتے ہیں مثبت اور تعمیری فکر کیلئے کام کرنا اس عہد کی ضرورت ہے۔ اس لئے شمشاد رائٹرز فورم پاکستان قارئین اور اہل قلم میں رابطے کا ذریعہ ہے۔ شمشاد رائٹرز فورم بلوچستان کے جنرل سیکٹری راز محمد ترین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ادیب زندگی سے عبارت مختلف تحریریں صفحہ قرطاس پر بکھیرتا ہے دنیامیں جتنے ادیب زندگی ہوئے ہیں انکی مثال ہمارے سامنے ہیں ۔انہوں نے مشاہدہ قدرت اور مطالعہ زندگی کو اپنا موضوع بنایا ہے ہرادیب کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ زندگی کے ہر اچھے برے نامطلوب پہلو کو احاطہ تحریر میں لائے کوئی بھی ادیب زندگی سے دامن چھڑاکر ایک لفظ بھی نہیں لکھ سکتا وہ اپنے گرد وپیش بہتر طور پر متاثر ہوتا رہتا ہے وہ جن جن خیالات کا حامل ہوتا ہے انہی کو اپنے جزبات کا محرک پاتا ہے اسلئے کسی ادیب کی روح کو سمجھنے کیلئے اسی فضا کو سمجھنا ضروری ہے

جسمیں اس نے زندگی پائی ہے جب اس زمانے کی زندگی نہ سمجھی جائے ادیب کے جزبات واحساسات کو سمجھنا مشکل ہے۔ تقریب میں شمشاد رائٹرز فورم پاکستان کے مرکزی کونسل کے ممبر اور بلوچستان کے سرحدی شہر چمن کے نوجوان لکھاری حافظ محمد علی کاکوزئی شہید کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی گئی اور انکے ادبی خدمات کو سراہا گیا۔

شمشاد رائٹرز فورم پنجاب صدر افضل حسین سومرو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ادب کے مسائل کو زندگی کے مسائل سے الگ نہیں کیا جاسکتا اسکا مقصد یہ ہے کہ ادیب زمان ومکان کی حدبندیوں سے بالاتر رہتے ہوئے اپنے گرد و پیش کی عکاسی کرے تاکہ اسکے اچھائیوں اور برائیوںسے آگاہ ہوکر انسانیت کی ترقی کی پر گامزن کیا جاسکے ادیب کا فرض ہے کہ ماضی کی عیب سے حال کو باخبر کرے اورحال کی تصویر اس طرح کھینچے کہ اسمیں مستقبل کے ارشادات واضح پر نظر آئیں۔

شمشاد رائٹرز فورم پاکستان کے یوم تاسیس تقریب مہمان خاص اور پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر چودھری انور حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج مجھے بہت خوشی ہوئی کہ میں باشعور افراد کے مجلس میں شرکت نصیب ہوئی میں شمشاد رائٹرز فورم پاکستان کے مرکزی قائدین اور خصوصامرکزی صدر وبانی حافظ محمد صدیق مدنی کو داد دیتاہوں کہ وہ کئی سالوں سے سفر جاری رکھے ہوئے ہیں اور انہوں نے کہاکہ ادب انسانیت کا نقاد ہے وہ اسکی کج رومی ظاہر کرتا ہے

Society

Society

اور اسکی خامیوں کو بے نقاب کرتا ہے اس کا سب سے بڑا کارنامہ یہ ہے کہ انسان کی حیات مستعار کو دائم وقائم رکھتا ہے کہ وہ حالات کے غلام نہیںبلکہ حالات اسکے غلام ہیںوہ اپنی زندگی کے مالک ہیں اور اسے جس روش پر چاہے لے جاسکتا ہے صدر مجلس اور شمشاد رائٹرز فورم پاکستان کے مرکزی صدر حافظ محمد صدیق مدنی نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ آج ہمیں یہ محسوس ہوا کہ وہ وقت دور نہیں کہ ہمارے معاشرے پر باشعور نوجوانوں کے راج ہوگا کیونکہ آج ہمارے معاشرہ بہت زوال اور پستی کی جانب چلی گئی ہے

جو کہ اہل علم اور مودب نوجوانوں کی ذمہ داریاں مزید بڑھ گئی ہیں جو کہ معاشرہ ان ہی نوجوانوںکی بدو لت سنواراجاسکتا ہے کیونکہ ادب کا مطلب بھی یہی ہے کہ وہ انسان کے خیالات اور احساسات کے مکمل طور پر معاشرے میں اظہاراور انکے استعمال اور نہ استعمال کے فوائد و نقصانات کے علاوہ گزشتہ حالات کے تجربات کو سامنے لانے کو ادب کہتے ہیں ادب زندگی کے ہر پہلو پر حاوی ہے لیکن ادب صرف شاعری تک محدود نہیں ہمیں اپنے دانشور ،علماء کرام،مودبین کرام اور اہل علم حضرات اور اپنے اسلاف کے مکمل احترام کرنی چاہیے اور انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھیں شمشاد رائٹرز فورم پاکستان بھی یکم جنوری 2000 ء کو قیام عمل میں اسلئے لایا گیاکہ وہ معاشرے کی پسماندگی کی اسباب کی خاتمہ اور نوجوانوں کے شعور بیدار کرنے اور ان میں تعمیری سوچ پیدا کرنے کیلئے کوشاں رہیں گے۔

شمشاد رائٹرز فورم پاکستان مرکزی جنرل سیکرٹری غلام محمد مخلص نے کہا کہ ادب ہمارے زندگی میں بہت اہم کردار ادا کررہا ہے اور ادب ہی سے ہمیں زندگی کے ہر پہلو میں روشنی ملتی ہے جسمیں اسلامی ادب وعلوم اسلامی سر فہرست ہے ۔ انہوں نے شرکاء مجلس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ بھی ایسے مجالس میںہمارے ساتھ شرکت کرتے رہیں گے۔

Pakistan

Pakistan

شمشاد رائٹرز فورم پاکستان کی جانب سے ایک مفت ایس ایم ایس سروس کا آغاز بھی کیا۔ جو اسلامی، ادبی، معلوماتی اور ادبی خبروں کی مفت ترسیل ہوگی۔ مفت ایس ایم ایس سروس کے حصول کیلئے اپنے موبائل سے FOLLOW SIDDIQ_MADANIّ کو لکھ کر 9900 پر بھیج دیجائے۔ تقریب کے آخر میں شمشاد رائٹرز فورم پاکستان مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرید نثار ایڈوکیٹ نے ایک سالہ کارکردگی کی رپورٹ بھی پیش کردی۔ تقریب سے راز محمد ترین ،نور محمد اچکزئی،اسفندیار مندو خیل،جنت گل ملاخیل،عبدالمجید ڈوگر ،ابو سیف الرحمان،جلال الدین آیاز،عبدالقیوم بلوچ، حاجی علی نواز شاہوانی، عبدالجبار کا کوزئی، عزیزالرحمان اچکزئی، شفیق الرحمان بڑیچ، شمس اللہ نورزئی اور محمد قسیم کاکوزئی نے بھی اپنے مقالات اور اشعار پیش کئے۔

تحریر ۔ابو عزیزالرحمان اچکزئی
ڈپٹی جنرل سیکرٹری
شمشاد رائٹرز فورم پاکستان
03003984168
Office Taj Road P.O Box # 5 Chaman 86000 Balochistan
swfp2000@gmail.com swfp2000@yahoo.com
www.swfp.webs.com